نئی دہلی4مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو یقین دہانی کرائی کہ مبینہ اسٹاف سلیکشن کمیشن گھپلہ معاملہ میں مناسب کاروائی کی جائے گی۔مسٹر سنگھ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے کہاکہ وزیر داخلہ نے ایس ایس سی معاملہ میں مناسب کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔مسٹر تیواری نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے ایک وفد کے ساتھ وزیرداخلہ سے ملاقات کی جنہوں نے طلبہ کے مسائل کو بغور سنا۔